شیزان نام رکھنا
سوال
میران نام "شیزان" ہے، کیا یہ نام صحیح نہیں ہے ؟ اس نام کا مطلب کیا ہے؟
جواب
" شیزان " شزن سے مشتق ہے، جس کے عربی زبان میں مختلف معانی آتے ہیں، ان معانی میں سے کوئی بھی معنی نام رکھنے کے لیے مناسب نہیں، لہذا یہ نام تبدیل کرکے صحابیات رضوان اللہ علیہن کے اسماء میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔
دیکھیے:
الشَّزَنُ : (معجم الوسيط) :
" الشَّزَنُ : الغليظُ من الأرض. الشَّزَنُ العَسِر الخُلُقِ. الشَّزَنُ مِن الشيءِ: ناحيتُه وجانبُه. الشَّزَنُ البُعْدُ. والجمع : شُزُنٌ. وشُزُونٌ."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

