کٹے (بھینسے) کی قربانی کا حکم
سوال
کیا کٹے کی قربانی جائز ہے؟
جواب
کٹا یعنی بھینسے کی قربانی جائز ہے بشرط یہ ہے کہ وہ دو سال کی عمر کا ہوچکا ہو، اس لیے بھینس اور بھینسا، گائے ہی کی ایک قسم ہے۔
فتح القدیر میں ہے:
’’ويدخل في البقر الجاموس لأنه من جنسه ‘‘۔(22/106)
فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200934
تاریخ20-07-2021

