یوم تعزیہ کا جلوس نکالنا
سوال
دس محرم کو یوم تعزیہ کا جلوس نکالنا کیسا ہے؟
جواب
دس محرم کو یوم ’’تعزیہ‘‘ کا جلوس نکالنا اورتعزیہ بنانا بہت سارے غیر شرعی اور ناجائز امور (مثلًا ماتم، مار پیٹ،خود کو اذیت دینا،بال نوچنا، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر تبرا بازی کرنا،شہداء کی قبور اور دیگر متعلقات کی شبیہ بناکر اس کے سامنے سجدے کرنا اور اس کی غیر شرعی تعظیم کرنا، وغیرہ) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اس میں شرکت کرنا بھی ناجائز اور حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

