بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وریشہ نام رکھنے کا حکم

سوال

 وریشہ نام رکھنا کیسا ہے؟ مطلب بھی بتائیں!

جواب

وریشہ نام رکھنا درست نہیں ہے، کیوں کہ عربی گرامر کے لحاظ سے یہ لفظ درست نہیں، بظاہر یہ نام قرآن کریم کی آیت " يا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنا عَلَيْكُمْ لِباسًا يُوارِي سَوْآتِكُمْ وَ رِيشًا " سے لیا گیا ہے، جس کا ترجمہ ہے: "اے آدم کی اولاد ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا جو تمہاری بردہ داریوں کو بھی چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے"،    اس میں" واو" بمعنی "اور" ایک کلمہ ہے اور "رِيشًا" بمعنی "زیبب و زینت"دوسرا کلمہ ہے، دونوں کو ملا کر ایک نام بنادیا گیا ہے ۔

اسے لفظ  "وروش" سے صفتِ مشبہ بھی نہیں کہا جاسکتا؛ کیوں کہ عرب  "وروش" سے صفت مشبہ "فعیل" کے وزن پر نہیں استعمال کرتے، نیز  "وروش"  اور "ورش"  کا معنی  نام رکھنے کے لیے مناسب نہیں ہے۔ اگرصرف "ریش" نام رکھتے ہیں تو  یہ فارسی لفظ ہے اور اسے داڑھی کے معنی میں بھی استعمال کیاجاتا ہے۔

الغرض یہ نام چھوڑ کر صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے کسی کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا کوئی دوسرانام رکھ لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ دیکھیے:

وریشہ مریم نام رکھنے کا حکم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200116
تاریخ12-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں