اسٹیٹ لائف انشورنس پالیسی کا حکم
سوال
اسٹیٹ لائف انشورنس پالیسی لینا حلال ہے یا حرام ہے ؟ اگر حرام ہے تو کیوں؟ رہنمائی فرمائیں!
جواب
انشورنس کی مروجہ تمام اقسام جوئے اور سود کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہیں، لہذا انشورنس کی پالیسی اگر لے لی ہو تو اس کو فی الفور ختم کردیں، اور توبہ واستغفار بھی کریں، اور اس صورت میں آپ کے لیے جمع کرائی اصل رقم کا استعمال جائز ہوگا، زائد رقم کا استعمال جائز نہیں ہوگا، بلکہ اسے ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کرنا لازم ہوگا۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:
زمین کم داموں میں خرید کر مہنگے داموں میں فروخت کرنا جائز ہے تو انشورنس کیوں حرام ہے؟
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

