یا محمد کہنے کا حکم
سوال
کیا ہم یا محمدﷺ کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
یا محمد کہنے کی اجازت و ممانعت کا مدار کہنے والے کے قصد و ارادہ پر ہے، پس کہنے والا اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے مدد طلب کرنے، یا حاضر ناظر جان کر یا محمد کہتا ہے تو یہ ممنوع ہوگا، اور اگر تلذذ کے طور پر مذکورہ بالا اعتقاد کے بغیر کہتا ہے یا اس نظریے کے ساتھ کہتا ہے کہ فرشتے آپ ﷺ تک یہ الفاظ پہنچاتے ہیں تو جائز ہوگا۔
تفصیل کے لیے دیکھیے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211201041
تاریخ30-06-2021

