احساس پروگروم کے تحت ملنے والی رقم لینا
سوال
حکومت کی جانب سے "احساس پروگرام "کے تحت دیے جانے والے پیسے ہر کوئی لے سکتا ہے یا صرف غریب طبقے کے لوگ؟
جواب
احساس پروگرام کے تحت حکومت کی جانب سے دی جانےوالی رقم کے حصول کا مدار حکومتی شرائط و ضوابط پر ہے۔اگر کوئی شخص حکومت کی طرف سے طے کردہ شرائط کے مطابق احساس پروگرام کی رقم کا شرعی طور پر مستحق ہے تو اس کے لیے مذکورہ رقم لینا جائز ہے، تاہم اگر کوئی شخص مستحق نہیں ہے تو اس کے لیے مذکورہ رقم لینا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

