بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صلوۃ التسبیح کی نماز جماعت سے پڑھنے کا حکم

سوال

صلوۃ  التسبیح کی نماز جماعت سے صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ صلوۃ التسبیح نفلی نماز ہے، اور نفلی نماز  کی  باقاعدہ جماعت مکروہ تحریمی ہے، لہذا صلوۃ التسبیح کی نماز انفراداً پڑھنی چاہیے۔

غنیۃ المتملی شرح منیۃ المصلی (حلبی کبیر)  میں ہے:

"واعلم أن النفل بالجماعة علی سبيل التداعي مكروه."

(کتاب الصلوۃ، تتمات من النوافل، ص: 432، ط: سهيل اكيڈمي)

فقط واللہ علم

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

صلاۃ التسبیح کی جماعت

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201716
تاریخ03-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں