بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں کرونا ویکسین لگوانے کا حکم

سوال

 کیا روزے کی حالت میں کرونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب

روزے کی حالت میں کسی بھی قسم کا انجیکشن، ڈرپ، یا ویکسین لگوانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، چوں کہ کرونا ویکسین بذریعہ انجیکشن لگائی جاتی ہے؛ لہذا صورتِ   مسئولہ میں روزے کی حالت میں مذکورہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

دیکھیے:

روزہ کی حالت میں کرونا ویکسین لگوانا

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201652
تاریخ03-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں