بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نواسے کو روزے کا فدیہ دینا

سوال

ایک عورت  اپنی  بیٹی کے بیٹے کو جو معذور ہے، روزے کا  فدیہ دے سکتی ہے کہ نہیں؟

جواب

فدیہ کا مصرف وہی ہے جو زکوٰۃ کا مصرف ہے، زکوٰۃ کی طرح روزے کا فدیہ بھی ماں باپ  کے لیے اپنی اولاد یا ان کی اولاد کو دینا جائز نہیں ہے؛  لہذا صورتِ  مسئولہ میں اپنے نواسے کو فدیہ دینے سے فدیہ ادا نہیں  ہوگا۔

تفصیل کے لیے  مندرجہ ذ یل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :

والدہ کا بیٹے کو روزہ کا فدیہ دینا

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201589
تاریخ02-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں