بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں کرونا ویکسین لگوانا

سوال

کیا  رمضان میں روزہ کی حالت میں کو رونا وائرس کی ویکسین   لگوائی جا سکتی ہے؟

جواب

روزے  کی حالت میں انجیکشن ( خواہ رگ میں لگوایا جائے، یا جلد / گوشت میں) لگوانے سے  روزہ فاسد نہیں ہوتا، مذکورہ ویکسین  چوں کہ  بذریعہ  سرنچ / انجیکشن لگائی جاتی ہے، لہذا اس کے لگوانے سے روزہ فاسد نہ ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"لأنه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن، و المفطر إنما هو الداخل من المنافذ للإتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لايفطر، و إنما كره الإمام". ( ٢ / ٣٩٥)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و ما يدخل من مسام البدن من الدهن لايفطر". ( ١ / ٢٠٣)

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

کرونا ویکسین لگانے کا شرعی حکم

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201018
تاریخ04-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں