لڑکی کا نام ’’جزاء‘‘ رکھنے کا حکم
سوال
لڑکی کا نام ’’جزاء‘‘ رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’جزاء‘‘ کا معنیٰ ہے ’’بدلہ‘‘۔ اور بدلہ اچھا بھی ہوسکتا ہے اور برا بھی، لہٰذا ’’جزاء‘‘ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔ بہتر یہ ہے کہ لڑکی کا نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی ازواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے۔
ناموں کے حوالہ سے ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں ’’اسلامی نام‘‘ کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ بچوں اور بچیوں کے ناموں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ نیز صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں کے انتخاب کے لیے درج ذیل فتویٰ ملاحظہ کرسکتے ہیں:
بچیوں کے ناموں کے لیے راہ نمائی
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

