انابیہ نام کا معنی اور یہ نام رکھنا
سوال
"انابیہ" کا کیا مطلب ہے؟ یہ نام رکھنا چاہیے یا نہیں؟
جواب
”انابیہ“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی مانند ایک خاص قسم کی خوش بو۔
ففی المعجم الوسیط:
"الأناب: المسك أو عطر یشبهه ."
(ص۲۸،الأنب، ط: دیوبند، وکذا فی القاموس الوحید،ص: ۱۳۷، ط: دار اشاعت)
لہٰذا صورت مسئولہ میں ”انابیہ“ نام رکھنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200955
تاریخ28-02-2021

