بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نعتوں کے پیچھے میوزک چلانا اور ایسی نعتیں سننا

سوال

کیا ایسی نعت، حمد ، نظم سننا جائز ہے جس کے background میں کسی قسم کی کوئی دھن موجود ہو ؟ 

جواب

میوزک یا اس کے آلات بنانا، اس کا استعمال کرنا اور اس کا سننا نا جائز اور حرام ہے، خواہ وہ میوزک گانوں کے ساتھ ہو یا حمد و نعتیہ کلمات کے ساتھ، لہذا اگر کوئی نعت یا نظم ایسی ہو کہ اس کے پیچھے میوزک بج رہا ہو تو اس کا پڑھنا بھی نا جائز ہے اور اس کا سننا بھی ناجائزہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک جامعہ کے ترجمان رسالہ ماہنامہ بینات کا مضمون ملاحظہ فرمائیں:

میوزک اور گانے ۔۔۔ اللہ کی ناراضی کا سبب

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200807
تاریخ26-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں