b4u میں سرمایہ کاری
سوال
لوگ ایک سکیم بی فار یو میں پیسوں کی انوسٹمنٹ کرتے ہیں، جو کہ ہر مہینے بعد آدمی کو مالی اضافہ دیتے ہیں اور جو رقم جمع کی ہوتی ہے وہ اپنی جگہ پر بغیر نقصان جمع ہوتی ہے۔ سنا ہے کہ یہ لوگ ان پیسوں سے مختلف کاروبار کرتے ہیں۔ اور بندہ آن لائن اپنے پیسے اور اضافی رقم کو روزانہ چیک کر سکتا ہے اور نکال سکتا ہے۔ براہِ کرام شرعی نقطہ نظر سے ہماری راہ نمائی فرمائیں کہ یہ کاروبار جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
مذکورہ کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا شرعًا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

