السلام علیکم کی جگہ اللہ حافظ کہنا کیسا ہے؟
سوال
"السلام علیکم " کی جگہ اللہ حافظ کہنا کیسا ہے؟
جواب
رخصت ہوتے وقت "اللہ حافظ" کہنا اگرچہ جائز ہے، تاہم رخصت ہوتے وقت "السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ " کہنا مسنون ہے، لہذا رخصت ہوتے وقت مسنون طریقہ اختیار کرنے عادت ڈالنی چاہیے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
رخصت ہوتے وقت اللہ حافظ یا فی امان اللہ کہنے کا حکم
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206201106
تاریخ03-02-2021

