بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رشوت دے کر نوکری حاصل کرنا

سوال

ضرورت کے وقت رشوت دے کر نوکری حاصل کرنا کیسا ہے؟

جواب

رشوت لینے اور دینے والے پر حضورِ اکرم ﷺ نے لعنت  فرمائی ہے، چناں چہ رشوت لینا اور دینا دونوں ناجائز ہیں،  اور  رشوت کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنا بھی ناجائز ہے، لہٰذا اگر کسی کا ارادہ رشوت دے کر نوکری حاصل کرنے کا ہو تو اسے گناہ سے رک جانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک دیکھیے:

سرکاری نوکری کی اہلیت کے باوجود رشوت کا مطالبہ کیا جائے تو کیا رشوت دینا جائز ہے؟

رشوت دے کر ملازمت حاصل کرنے کے بعد اس کا تدارک

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200883
تاریخ30-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں