بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اشراق کی نماز گھر میں ادا کرنا

سوال

کوئی شخص فجر کی نماز باجماعت مسجد میں ادا کرتا  ہے، پھر گھر آ جاتا ہے اور گھر پر قرآن کی تلاوت کرتا ہے تو کیا اس کے بعد اشراق کا وقت ہونے پر گھر پر اشراق کے نوافل ادا کر سکتا ہے؟

جواب

اشراق کی نماز مسجد میں ادا کرنا ضروری نہیں، پس گھر آکر اشراق کا وقت داخل ہونے کے بعد نفل ادا کرنا ممنوع نہیں، البتہ اشراق کی نماز مسجد میں ادا کرنا افضل ہے، مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

اشراق کی نماز گھر میں افضل ہے یا مسجد میں؟

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200904
تاریخ03-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں