چھ بیٹوں اور دو بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
سوال
ہم چھ بھائی اور دو بہنیں ہیں، والدین کے ترکہ میں 36 کنال جائیداد ہے، اس کی تقسیم کر دیں۔
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحوم والدین کے حقوقِ متقدمہ کی ادائیگی کے بعد ان کی کل جائیدادمنقولہ و غیر منقولہ کو چودہ(14) حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد دو دو حصے ہر بھائی کو اور ایک ایک حصہ ہر بہن کو ملےگا۔
لہذا فی صد کے اعتبار سے ہر بھائی کو 14.28 فی صد اور ہر بہن کو 7.14 فی صد ملے گا، فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200815
تاریخ01-11-2020

