بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک بیٹا اور چار بیٹیوں میں میراث کی تقسیم

سوال

اگر میری والدہ کی وراثت ہے، ہم  4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، والد کا انتقال ہو چکا ہو تو وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے  حقوقِ متقدمہ   کی ادائیگی کے بعد اس  کی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ  کو    6 حصوں میں تقسیم کرکے دو حصے مرحومہ کے بیٹے کو اور ایک ایک حصہ مرحومہ کی ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔

یعنی   100 روپے میں سے 33.33 روپے مرحومہ کے بیٹے کو اور 16.66 روپے اس کی ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔فقط و اللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200719
تاریخ30-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں