چرس بیچنے والے کی کمائی
سوال
چرس بیچنے والے کی کمائی حلال ہے یا نہیں؟
جواب
چرس کا ادویہ میں استعمال ہونے کی وجہ سے کاشت جائز ہے۔ اور کسی دوائی بنانے والے کو یہ بیچنا جائز ہے،اس کی کمائی حلال ہے لیکن ایسا شخص جس کے بارے میں یقین ہو کہ یہ اس کو غلط مقصد میں استعمال کرے گا اس کو بیچنا جائز نہیں ہے۔ اور اس کی کمائی پاکیزہ نہیں ہوگی ۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200326
تاریخ23-10-2020

