بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ٹچ موبائل استعمال کرنا

سوال

 ٹچ موبائل استعمال کرنا جائز ہے یا ناجائز؟  بعض حضرات نے شکوک میں مبتلا کر دیاہے کہ ٹچ موبائل استعمال کرنا ناجائز ہے، صحیح استعمال ہو چاہے غلط استعمال، ہر طرح سے ناجائز ہے؟

جواب

جدید ٹیکنالوجی کا جائز استعمال جائز ہے اور ناجائز استعمال ناجائز ہے، لہذا ٹچ موبائل کا جائز استعمال جائز ہے، البتہ  اس میں  کیمرے سے جان دار کی تصاویر یا ویڈیو بنانا یا محفوظ رکھنا، یا اس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنا جائز نہیں ہے، ان خرابیوں سے بچتے ہوئے فی نفسہ ٹچ موبائل کا استعمال جائز ہے۔ اگر کسی فرد کے لیے استعمال کی صورت میں ناجائز استعمال کا غالب امکان ہو تو اسے  بلاضرورتِ شدیدہ استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔

فائدے کی غرض سے انٹرنیٹ کے منفی استعمال اور ان سے بچنے کے طریقوں سے متعلق جامعہ کے ترجمان رسالہ ”ماہنامہ بینات“ کا ایک مضمون درج ذیل لنک پر ملاحظہ فرمائیں:

انٹرنیٹ کے منفی استعمال کے نقصانات اور اُن سے بچنے کا طریقہ!

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202201390
تاریخ15-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں