بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آیلین نام رکھنا

سوال

میں نے بیٹی کا نام "عائلین" رکھا تھا جس کے معنی ترکی زبان میں "چاند کے گرد روشنی" کے ہیں،  بتائیں کیا یہ نام صحیح ہے یا  بدلنا چاہیے؟  ہم نے بدل  کے رکھنے کے لیے مندرجہ ذیل نام سوچ رہیں ہیں: "حورعین"،"ضحی"، "فارعا"۔

میری بیٹی 10 محرم۔کو پیدا ہوئی ہے۔

جواب

ترکی زبان میں چاند کے گرد روشنی کے ہالہ کو ’’آیلین‘‘ کہتے ہیں،  ترکی زبان کے اعتبار سے مذکورہ معنی کے لیے "عائلین " کا تلفظ درست نہیں۔ معنی کے اعتبار سے ’’آیلین‘‘ نام رکھ سکتے ہیں،  بدلنے  کی  ضرورت نہیں،  تاہم اگر بدلنا ہی مقصود ہو تو صحابیات رضوان اللہ  علیہن کے اسماء میں سے کوئی نام رکھنا بہتر ہوگا۔

"ضحی" یا "فارعہ" نام  بھی رکھ سکتے ہیں، فارعہ کا درست تلفظ آخر میں "ہ" کے ساتھ ہے، نہ کہ الف کے ساتھ۔ جب کہ "حور عین" کا معنی بڑی آنکھوں والی حور، یہ نام بھی رکھا جا سکتا ہے، تاہم صحابیات رضوان اللہ علیہن میں سے کسی کا نام رکھنا اولی ہوگا۔

مذکورہ ناموں کے بارے میں مزید تفصیل کے  درج ذیل لنکس پر جامعہ کے فتاویٰ دیکھیے:

’’حورعین‘‘ نام رکھنا

ضحی نام رکھنا

فارعہ نام رکھنا

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200754
تاریخ05-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں