بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ضحی نام رکھنا

سوال

میں اپنی بیٹی کا نام ضحی (Zuha) رکھنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی اس کے معنی بتائیں اور یہ نا م رکھنا کیسا ہے؟

جواب

دن چڑھنے کے وقت کو عربی زبان میں "ضحی" سے تعبیر کیا جاتا ہے، اسی طرح سے سورج کی روشنی، یا بات کا واضح ہونا کے معنی بھی آتے ہیں، "ضحی" نام اگرچہ رکھ سکتے ہیں، تاہم صحابیات رضوان اللہ علیہن  کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا بہتر ہوگا، یا اچھے معانی کے دیگر ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

الضُّحَى : (معجم الوسيط) : 

"الضُّحَى : ضَوُءُ الشمس. الضُّحَى ارتفاع النَّهار وامتداده. الضُّحَى وقت هذا الارتفاع أَو الامتداد. يقال: ما لكلامِهِ ضُحَّى: ما لَهُ بيانٌ".

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200629
تاریخ02-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں