صرف اپنا پاپسپورٹ استعمال کے عوض رقم لینا
سوال
باہرملکوں میں کمپنیوں والےاپنےدوست احباب کے پاسپورٹ پر گاڑیاں پاکستان بھیجتے ہیں۔ پھر جب وہ گاڑی اس بندےسے پاکستان میں وصول کرتے ہیں تو اس کو کچھ رقم بھی دیتے ہیں ۔کیا ایساکرناجائز ہے؟
جواب
بیرون ملک سے پاکستان گاڑی منگوانے کے لیے محض پاسپورٹ دینے کے عوض پاسپورٹ والے کارقم لینا دینا جائز نہیں ہے۔
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
اورسیز پاکستانی کے پاسپورٹ پر گاڑی منگوانا
فتاویٰ شامی میں ہے:
"وأما الدلال فإن باع العين بنفسه بإذن ربها فأجزته على البائع وإن سعى بينهما وباع المالك بنفسه يعتبر العرف، وتمامه في شرح الوهبانية".
(ج:4، ص: 560، ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

