بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کنڈوم استعمال کرنا

سوال

جس طرح صحبت کرتے ہوئے عزل کرنا جائز ہے، کیا اسی طرح عزل کے جدید طریقہ کا استعمال بھی جائز ہے یا نہیں، جیسے آج کل کنڈوم کا استعمال کیا جاتا ہے کیا یہ بھی عزل کے حکم میں ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ کثرتِ اولاد ترغیباتِ شریعہ میں سے ہونے کے ساتھ ساتھ نکاح کے منجملہ مقاصد میں سے ایک اہم مقصد بھی ہے، اس لیے بلاضرورت کوئی بھی ایسا ذریعہ استعمال کرنا جو مانعِ حمل ہو، ناپسندیدہ عمل ہے، تاہم اگر عورت کم زور ہو اور اس کی صحت حمل کی متحمل نہ ہو یا بچے ابھی چھوٹے ہوں تو عارضی طور پر کنڈوم یا کسی بھی مانعِ حمل تدبیر کے اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔

مزید تفصیل یہاں ملاحظہ کریں:

عزل کا حکم

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200908
تاریخ06-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں