کفار کی فوت شدہ نابالغ اولاد کا حکم
سوال
کفار کی نابالغ اور نومولود اولاد جو فوت ہو جاتے ہیں، کیا وہ جنتی ہوں گے یا جہنمی؟ ان کے عالمِ برزخ کے احوال اور آخرت کے احوال کا تعلق مسلمانوں جیسا ہو گا یا کفار جیسا؟ فقہ حنفی کی رو سے مفتی بہ قول عنایت فرمائیں!
جواب
بلوغت سے پہلے کفار کی اولاد میں سے جو انتقال کرجائے ان کے جنتی ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے نصوص متعارض ہونے کی وجہ سے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے توقف کا راستہ اختیار فرمایا ہے، اور یہی احوط ہے، اس لیے کہ اس معاملہ کا تعلق عمل سے نہیں، البتہ دیگر اہلِ علم کے مختلف اقوال ملتے ہیں، جس کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ دیکھیے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

