بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بھینس کی قربانی

سوال

بھینس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟ قران و حدیث سے بھینس کی قربانی کا ثبوت ملتا ہے یا نہیں؟ 

جواب

بھینس اور بھینسا، گائے ہی کی ایک قسم ہے، اور گائے کی قربانی کا ذکر احادیث مبارکہ میں صریح لفظوں میں ملتا ہے، لہذا بھینس وبھینسے کی قربانی بھی جائز ہے۔فتح القدیر میں ہے:

’’ويدخل في البقر الجاموس لأنه من جنسه ‘‘۔(22/106) فقط والله أعلم

مزید تفصیل یہاں ملاحظہ کریں :

بھینس کی قربانی!

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200403
تاریخ29-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں