بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا موجودہ حالات میں مصافحہ نہ کرنا خلاف سنت ہے؟

سوال

آج کل کے اس وبائی دور میں مصافحہ نہ کرنا خلافِ سنت عمل کے زمرے میں تو نہیں آتا؟

جواب

سلام کرتے ہوئے مصافحہ کرنا مسنون ہے، تاہم مصافحہ کے آداب میں سے ہے کہ دوسرے کی راحت کا خیال رکھا جائے، پس موجودہ حالات میں اگر کوئی شخص احتیاطی تدبیر کے طور مصافحہ نہ کرے تو اس کی گنجائش ہوگی، بشرطیکہ مصافحہ کی سنیت کا منکر نہ ہو اور نہ ہی مصافحہ کو covid 19  کے پھیلاؤ کا سبب سمجھتا ہو۔

وبائی مرض کے دنوں میں مصافحہ کرنے کے حکم کے حوالے سے مزید تفصیل درج ذیل لنکس میں ملاحظہ کیجیے:

وبائی مرض میں باہم مصافحہ کرنا

کیا مصافحہ کرنے سے وبا پھیل جائے گی یا نہیں؟

مصافحہ کے آداب کے لیے دیکھیے:

سلام اور مصافحہ کا طریقہ اور آداب اور ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنے کا حکم

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200115
تاریخ24-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں