کیا اعوان سادات میں سے ہیں؟
سوال
کیا "اعوان" اپنے نام کے ساتھ "سید" لکھ سکتے ہیں؟
جواب
"اعوان" خاندان کے پاس موجود شجرہ نسب کے مطابق ان کا شجرۂ نسب "محمد بن حنفیہ" کے واسطے سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے جا ملتا ہے، اس کے مطابق ثابت النسب اعوان کے لیے اپنے نام کے ساتھ "سید " لگانا جائز ہے، البتہ متاخرین کے عرف میں چوں کہ "سید" کا اطلاق حضراتِ حسنین رضی اللہ عنہما کی اولاد کے ساتھ گویا مخصوص ہوچکا ہے، اس لیے دیگر حضرات (اعوان اور عباسیوں وغیرہ) کو اپنے نام کے ساتھ "سید" نہیں لگانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
تفصیل کے لیے دیکھیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

