بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فائیور پر فری لانسنگ کرنا

سوال

فائیور (Fiverr) کے ذریعے پیسے کمانا حلال ہے یا حرام ؟ فری لانسر  کے بارے میں بھی بتائیں۔

جواب

فائیور کے پلیٹ فارم پر فری لانسگ میں کوئی ایسا کام کیا جائے جس میں شریعت کے حکم کی خلاف ورزی نہ ہو جیسے جان دار  کی تصویر سازی ،موسیقی یا اس جیسے دوسرے وہ کام جو شریعت میں ناجائز ہیں،اور نہ ہی جھوٹ اور دھوکا دے کر کوئی کام حاصل کیا جائے تو  فائیور پر فری لانسگ کرنے میں شرعًا  قباحت نہیں ہے۔

اور اگر وہ  فری لانسگ کا کام حرام امور پر مشتمل ہو تو  جیسے عام مارکیٹ اور بازار میں ایسے کام کرنا جائز نہیں ہے، ایسے ہی فائیور پر بھی اس طرح کے کام جائز نہیں ہوں گے۔

لیکن بعض ذرائع کے مطابق  مذکورہ  ویب سائٹ سے  حاصل ہونے والی آمدنی کا 20 فیصد اسرائیلی کمپنی کو جاتا ہے،  گویا اس ویب سائٹ پر کام کرنا اسرائیل کو فائدہ پہنچانا ہے،  اس لیے اس ویب سائٹ پر کام کرنے سے اجتناب کرنا ضروری  ہوگا۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

اسرائیلی ویب سائٹ پر کام کرنا

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144110201363
تاریخ13-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں