نابالغ بچے کے جو پیسے ہوتے ہیں اس سے ان کی دوا یا اسکول کی فیس دینا
سوال
کیا نابالغ بچے کے جو پیسے ہوتے ہیں اس سے ان کی دوا یا اسکول کی فیس یا کسی بھی صورت میں خالصتاً بچے پر ہی خرچ کریں تو جائز ہے ؟
جواب
نابالغ بچے کے پیسوں سے اس کی دوا یا اسکول کی فیس یا کسی بھی صورت میں خالصتاً بچے پر ہی خرچ کرناجائز ہے ۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110201306
تاریخ12-06-2020

