بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مونچھوں کو دونوں سائیڈوں سے بَل دینا

سوال

مونچھوں کو دونوں سائیڈوں سے بل دینا کیا ٹھیک ہے؟  قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت اور حکم تو یہ ہے کہ مونچھوں کو کتر کر بالکل باریک  رکھا جائے، یعنی اچھی طرح کاٹا جائے کہ وہ ہونٹوں کے برابر ہوجائیں، اس سنت پر عمل کے ساتھ ایک مسلمان کے لیے مونچھوں کو بَل یا تاؤ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتویٰ ملاحظہ فرما لیا جائے:

مونچھوں کے متعلق شرعی احکام

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200357
تاریخ29-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں