بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا خواتین گھر میں عید کی نماز پڑھیں گی؟

سوال

یہ بات تو بہت عام ہے کہ عورتیں عید کی نماز پڑھنے کی غرض سے مسجد یا عید گاہ نہیں جا سکتیں، لیکن کیا ان کے لیے گھر میں عید کی نماز پڑھنا ضروری ہے ؟ 

جواب

عورتوں پر عید کی نماز واجب نہیں، اور نہ ان پر عید کی نماز کے لیے عید گاہ جانا واجب ہے، اور نہ ہی گھر میں وہ عید کی نماز ادا کریں گی۔ البتہ عید کی مناسبت سے غسل کرنا، اور عمدہ لباس زیب تن کرنا، و زیب و زینت اختیار کرنا مستحب ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

عورتوں کا عید کی نماز کے عیدگاہ جانا / عہد نبوی ﷺ میں عورتوں کو اجازت تھی تو اب کیوں منع کیا جاتا ہے؟

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202712
تاریخ18-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں