آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا
سوال
کیا ٹی شرٹ میں نماز مکروہ ہے جس کے آستین کہنی کے اوپر تک ہوں؟
جواب
آدھی آستین والی شرٹ، قمیص، یا جبہ پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے، نماز اگرچہ ہوجائے گی، تاہم مکروہ ہوگی، لہذا اگر شرٹ پہننا مجبوری ہو تو مکمل آستین والی شرٹ پہنی جائے، مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
آدھی آستین میں نماز مکروہ کیوں ہے؟
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202473
تاریخ16-05-2020

