جس گاؤں میں جمعہ نہ ہوتا ہو، وہاں عید کی نماز کا حکم
سوال
جس گاؤں میں جمعہ نہیں ہوتا ہو، اس گاؤں میں عید کی نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب
جمعہ و عیدین قائم کرنے کی شرائط میں سے ایک شرط شہر، مضافاتِ شہر، قصبہ یا بڑے گاؤں کا ہونا ہے، پس جس گاؤں میں جمعہ قائم نہ کیا جاتا ہو، یعنی اس گاؤں کی کل آبادی ڈھائی ہزار افراد پر مشتمل نہ ہو، اور وہاں ضروریاتِ زندگی دست یاب نہ ہوں، وہاں عید کی نماز بھی ادا نہیں کی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک دیکھیے:
جس گاؤں میں جمعہ کی شرائط پوری نہ ہوں وہاں جمعہ و عیدین کی جماعت کروانے کا حکم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

