بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گھر میں بچوں اور عورتوں کے ساتھ تراویح میں صف بندی کی ترتیب

سوال

میں اپنے گھر میں تراویح کی جماعت کروانا چاہتا ہوں، اس سلسلے میں آپ مجھے صفوں کی ترتیب بتا دیں، میں خود عمر  51سال، دو بیٹے ایک 15 اور دوسرا 13سال جب کہ خواتین عمریں 40 ، 18 ،16 سال ہیں۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر آپ یا آپ کا پندرہ سالہ بالغ بیٹا تراویح کی امامت کروارہا رہا ہو تو صف بندی کی ترتیب یوں ہوگی کہ   پہلی صف میں امام کھڑا ہو، اور اس سے پیچھے والی صف میں دونوں مرد (یا دونوں لڑکے) کھڑے ہوں، اور ان سے پیچھے دوسری صف میں خواتین کھڑی ہوں، اور خواتین  میں سے کوئی نامحرم ہو تو وہ پردے کے اہتمام کے ساتھ کھڑی ہو۔

گھر میں تراویح سے متعلق مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

گھر میں بیوی اور بچوں کے ساتھ تراویح ادا کرنا اور اس کا طریقہ

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200456
تاریخ28-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں