آن لائن تراویح / تراویح میں دیکھ کر قرآن پڑھنا
سوال
آن لائن تراویح سے تفصیلاً آگاہ کیجیے۔نیز کیا قرآن ہاتھ میں پکڑ کر تراویح پڑھا سکتے ہیں؟
جواب
نماز کی جماعت درست ہونے کے لیے امام اور مقتدی کی جگہ کا حقیقتاً یا حکماً متحد ہونا ضروری ہے، امام کی اقتدا میں گھر سے آن لائن نماز پڑھنے کا شریعت میں تصور نہیں ہے، اور ایسے مقتدیوں کی نماز بھی نہیں ہوگی۔
اور اسی طرح احناف کے نزدیک نماز میں قرآنِ مجید دیکھ کر پڑھنا جائز نہیں، تراویح میں دیکھ کر قرآنِ مجید پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔
تفصیل یہاں دیکھیں:
آن لائن تراویح اور تراویح میں دیکھ کر قرآن پڑھنا
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

