بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو چھ طلاقیں دے دیں

سوال

ایک آدمی نے اپنی بیوی کو  6 طلاق ایک ہی مرتبہ دے دیں جب کہ اور کوئی  موجود نہیں تھا، صرف اس کی بیوی تھی جس نے یہ الفاظ سنے. تو کیا اب طلاق ہوگی کہ نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں چھ طلاقیں دیں تو ان میں سے  تین طلاقوں سے ہی مذکورہ شخص کی بیوی اس پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوگئی، رجوع یا تجدیدِ نکاح جائز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تین طلاقیں ایک ساتھ دینا گناہ ہے، تاہم ایک ساتھ تین طلاقیں دینے سے بھی تین طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں، اور مزید تین طلاقیں اس کے سر اضافی گناہ ہیں، اسے توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

طلاق دینے کے طریقے اور تین طلاق کے حکم کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنکس پر دو فتوے ملاحظہ کیجیے:

طلاق دینے کا طریقہ

تین طلاق ایک مجلس میں دینا

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201208
تاریخ12-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں