بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سڑک کی تعمیر میں زکاۃ استعمال کرنے کا حکم

سوال

سڑک کی تعمیر میں زکاۃ خرچ کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

سڑک کی تعمیر میں زکاۃ کی رقم خرچ کرنا جائز نہیں، ایسا کرنے سے زکاۃ ادا نہیں ہوگی، زکاۃ کی ادائیگی صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کسی مستحقِ زکاۃ شخص کو مالک بناکر دی جائے۔

الفتاوى الهندية (5 / 134):
"وَلَايَجُوزُ أَنْ يُبْنی بِالزَّكَاةِ الْمَسْجِدُ، وَكَذَا الْقَنَاطِرُ وَالسِّقَايَاتُ، وَإِصْلَاحُ الطَّرَقَاتِ، وَكَرْيُ الْأَنْهَارِ وَالْحَجُّ وَالْجِهَادُ وَكُلُّ مَا لَا تَمْلِيكَ فِيهِ". فقط والله أعلم

مستحقِ زکاۃ کی وضاحت جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

زکاۃ کا مستحق کون ہے؟ مستحق کی تحقیق کرنا

زکاۃ کا اولین مستحق

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201172
تاریخ12-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں