ماسک پہن کر نماز پڑھنا
سوال
کیا ماسک پہن کر نماز قبول ہو جائے گی؟ جیسا کہ آج کل کورونا وائرس کی وبا ہے تو ماسک بھی ضروری ہے۔
جواب
موجودہ وقت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدبیر کے طور پر احتیاطاً ماسک پہن کر نماز پڑھنے سے نماز بلاکراہت ادا ہوجائے گی۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتاوی ملاحظہ کیجیے:
فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200511
تاریخ02-04-2020

