نماز میں غیرمحرم عورت کا شریک ہونا
سوال
موجودہ وباء کے پیشِ نظر گھر میں جماعت کراتے ہوۓ اگر غیر محرم عورت بھی شریک ہو جاۓ تو اس کی نماز جائز ہو گی ؟
جواب
موجودہ حالات میں جب تک مساجد میں باجماعت نمازوں پر پابندی ہو اس وقت تک مجبوری کی بنا پر گھر میں انفرادی نماز کے بجائے اہلِ خانہ کے ہم راہ باجماعت نماز ادا کرنا افضل ہے، اس میں اگر کوئی غیر محرم رشتہ دار عورت شریک ہوجائے تو وہ عورتوں کی صف میں پیچھے ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، اور اس کی نماز درست ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
گھر میں نماز باجماعت کے وقت صفوں کی ترتیب کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
عورتوں کو مردوں سے پیچھے صف بناکر جماعت سے نماز پڑھنا اور اس کا طریقہ
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

