موجودہ حالات میں گھر پر نماز پڑھنا
سوال
کیا موجودہ حالات میں نماز گھر میں ادا کی جا سکتی ہے؟
جواب
جن ملکوں یا علاقوں میں حکومتی سطح پر مساجد میں باجماعت نماز، یا محدود تعداد سے زیادہ جماعت پر پابندی ہے، وہاں گھروں یا دفاتر وغیرہ میں پنج وقتہ نماز باجماعت کا اہتمام کرنا چاہیے، اور ان حالات میں اللہ تعالی کی طرف رجوع کی ضرورت زیادہ ہے۔فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107201199
تاریخ24-03-2020

