بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم استعمال کرنے کا حکم
سوال
بے نظیر انکم سپورٹ میں پیسے استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ سود کے پیسے ہیں۔
جواب
اگر حکومت کے طے کردہ معیار کے مطابق کوئی شخص اس فنڈ کا مستحق ہے تو اس کے لیے یہ فنڈ لینا جائز ہے۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتوی ملاحظہ کیجیے:
فقط وا للہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200704
تاریخ12-03-2020

