جی پی فنڈ پر اضافی ملنے والی رقم کا حکم
سوال
میں ایک پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرتا ہوں، تنخواہ سے ہر ماہ جی پی فنڈ کی کٹوتی ہوتی ہے، اس پر سالانہ منافع بھی لگتا ہے، اب یہ منافع جائز ہے یا نہیں؟
جواب
’’جی پی‘‘ فنڈ جس کی کٹوتی ملازمین کی مرضی سے نہ ہوتی ہو یعنی جبری کٹوتی ہو اس کی اصل رقم بمع اضافی رقم کے لینا جائز ہے۔
البتہ جہاں رقم کی کٹوتی اختیاری ہو ، وہاں اضافی رقم لینا جائز نہیں ہے۔
اس عنوان سے متعلق ہماری ویب سائٹ پر تفصیلی فتویٰ کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
جی پی فنڈ (GP Fund) پر ادارے کی طرف سے ملنے والے منافع کا حکم
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

