ایڈ پر کلک کرکے پیسہ کمانا
سوال
ایک شخص نے ایک ویب سائیٹ بنائی ہے click pay earn کے نام سے جس میں روازانہ کے اعتبار سے ایڈ دیکھنے پڑتے ہیں، اور ان کو دیکھنے کے لیے پیکیجز کرنے پڑتے ہیں اور پیکیجز دس ہزار سے ایک لاکھ تک ہیں، مثلاً اگر ہم دس ہزار والا پیکیج کرتے ہیں تو اس کے بینک اکاؤنٹ میں ہمیں دس ہزار بھیجنے ہیں، پھر روز چالیس ایڈ اس ویب سائیٹ پر ہمیں دیکھنے ہیں تو اس کے عوض ہمیں چار سو روپے ملیں گے۔ اگر ایڈ چالیس سے کم دیکھے تو بھی اس حساب سے پیسے ملیں گے اور یہ پیکیج تین ماہ تک چلے گا، اس کے بعد پھر نیا پیکیج کرنا پڑے گا اور جو ایڈ دکھائے جاتے ہیں، اس میں معروف علماءِ کرام کے بیانات ہوتے ہیں اور اگر کوئی کسی اور کو اس ویب سائیٹ میں ایڈ کرتا ہے تو جسے ایڈ کیا ہے جب وہ چالیس ایڈ دیکھےگا تو ایڈ کرنے واکے کے اکاؤنٹ میں ستر روپے جمع ہوں گے۔
کیایہ صورت جائز ہے ؟ہم یہ پیکیج کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس سے پیسے کمانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
سوال میں مذکور طریقے پر کمانا ناجائز ہے۔ تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ ہو :
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

