جی پی فنڈ کے شرعی اَحکام و مسائل
سوال
جی پی فنڈ کے شرعی اَحکام و مسائل بتادیں!
جواب
’’'جی پی‘‘ فنڈ جس کی کٹوتی ملازمین کی مرضی سے نہ ہوتی ہو اس کی اصل رقم بمع اضافی رقم کے لینا جائز ہے۔ اور اس کی وجہ سے تنخواہ پر اثرنہیں پڑتا۔البتہ جہاں کٹوتی اختیاری ہو ، وہاں اضافی رقم لینا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
ہماری ویب سائٹ پر تفصیلی فتویٰ کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
جی پی فنڈ (GP Fund) پر ادارے کی طرف سے ملنے والے منافع کا حکم
جی پی فنڈ پر زکاۃ اور قربانی کے وجوب کا حکم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

