بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جی پی فنڈ

سوال

میں سرکاری ملازم ہوں، ہماری تنخواہ میں سے کچھ حصہ جی پی فنڈ کے نام سے کٹتا ہے اور یہ حصہ ہمیں ریٹائر ہونے کے وقت مل جاتا ہے اور اس کے علاوہ گریجویٹی کے نام سے کچھ رقم ملتی ہے جو ہمارے جی پی فنڈ کی رقم سے تین سو فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ کیا یہ گریجویٹی ہمارے لیے جائزہے؟ ہماری معلومات کے مطابق یہ گریجویٹی، جی پی فنڈ کا منافع ہوتا ہے جو سرکار ہمارے جی پی فنڈ  کی کہیں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

جواب

’’'جی پی‘‘  فنڈ جس  کی کٹوتی ملازمین کی مرضی سے نہ ہوتی ہو  اس کی اصل رقم بمع اضافی رقم کے لینا جائز ہے۔  اور اس کی وجہ سے تنخواہ پر اثرنہیں  پڑتا۔البتہ جہاں کٹوتی اختیاری ہو ،وہاں  اضافی رقم لینا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ہماری ویب سائٹ پر تفصیلی فتویٰ کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

جی پی فنڈ (GP Fund) پر ادارے کی طرف سے ملنے والے منافع کا حکم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201477
تاریخ03-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں