بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو القعدة 1441ھ- 10 جولائی 2020 ء

دارالافتاء

 

ماہواری کے ایام میں معوذتین، سورۂ اخلاص اور آیت الکرسی پڑھنا


سوال

کیا  خواتین مخصوص ایام میں سونے سے پہلے معوذتین اور سورہ اخلاص 3 مرتبہ پڑھ سکتی ہیں؟ نیز آیت الکرسی پڑھ کے دم کر سکتی ہیں؟ 

جواب

اگر کسی کوئی عورت حیض کے ایام میں سوتے وقت کلمے، آیت الکرسی، اور چار قل اور سورۂ فاتحہ دعا اور وظائف کی نیت سے پڑھ  لے، تلاوت کی نیت نہ کرے تو یہ جائز ہے، اسی طرح آیت الکرسی دم کرنے کے لیے یا بطورِ دعا پڑھے تو اس کی بھی اجازت ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 293)
'' فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لا يؤثر فيه قصد غير القرآنية''۔
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201275

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں