بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 شوال 1441ھ- 28 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

قربِ قیامت میں قرآن کا اٹھایا جانا


سوال

کیا ایسی بھی کوئی حدیث ہے کہ قربِ قیامت میں قرآنِ مجید کے حروف ختم ہوجائیں گے؟  یا اس طرح کے مضمون کی کوئی حدیث ہو تو برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں!

جواب

جی!  قرآنِ کریم  کے اٹھائے جانے کا تذکرہ ہے کہ مصاحف کو اٹھا لیا جائے گا اور دلوں سے بھی اسے ختم کردیا جائے گا، اس طرح کی روایت مختلف حضرات نے ذکر کی ہے، مثلاً سنن دارمی میں ہے:

"حدثنا جعفر بن عبد الله بن عون ثنا موسى بن عبيدة عن صفوان بن سليم عن ناجية بن عبد الله بن عتبة عن أبيه عن عبد الله قال: أكثروا تلاوة القرآن قبل أن يرفع، قالوا: هذه المصاحف ترفع، فكيف بما في صدور الرجال؟ قال: يسري عليه ليلًا فيصبحون منه فقراء وينسون قول: لا إله إلا الله، ويقعون في قول الجاهلية وأشعارهم، وذلك حين يقع عليهم القول". (سنن الدارمي، باب في تعاهد القرآن : ۲/۵۳۰،ط:دارالکتاب العربی)

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآنِ کریم صرف دلوں سے ہی نہیں اٹھایا جائے گا، بلکہ مصاحف کو بھی اٹھا لیا جائے گا ۔اس مضمون کی دیگر روایات بھی وارد ہوئی ہیں،  جن میں قرآنِ کریم کے اٹھاؕئے جانے کا تذکرہ ہے، سنن ابن ماجہ میں ہے :

"حدثنا علي بن محمد حدثنا أبو معاوية عن أبي مالك الأشجعي عن ربعي بن حراش عن حذيفة بن اليمان قال: قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: يدرس الإسلام كما يدرس وشي الثوب حتى لايدري ماصيام ولا صلاة ولا نسك ولا صدقة ، وليسرى على كتاب الله عز و جل في ليلة فلايبقى في الأرض منه آية، وتبقى طوائف من الناس والشيخ الكبير والعجوز يقولون: أدركنا آباءنا على هذه الكلمة: لا إله إلا الله، فنحن نقولها ، فقال له صلة: ما تغني عنهم لا إله إلا الله وهم لايدرون ما صلاة ولا صيام ولا نسك ولا صدقة؟ فأعرض عنه حذيفة، ثم ردها عليه ثلاثًا، كل ذلك يعرض عنه حذيفة، ثم أقبل عليه في الثالثة، فقال: ياصلة تنجيهم من النار ثلاثًا". (سنن ابن ماجه، باب ذهاب القرآن والعلم :۲/۱۳۴۴،ط:دارالفکر بیروت) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے